22 اکتوبر 2012 - 20:30

حکومت کویت کے مخالفین نے شدید سرکوب کے باوجود جمہوریت کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے پر تاکید کی ہے ۔

ابنا: حکومت کویت کے مخالفین نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا ہے کہ حکومت کے اقدامات کے باوجود مطلوبہ مطالبات کے حصول تک مظاہرے جاری رکھیں گے ۔ حکومت مخالفین کے بیان  میں حکومت پرعوام کو سوکوب کرنے کے لئے بیرونی فوجیوں سے استفادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔گذشتہ روز کویت میں انتخابی نظام میں اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے ،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس اور گرینڈز کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں گیارہ پولیس افسرسمیت ایک سو کے قریب مظاہرین زخمی ہوگئے ، سابق ایم پی اور ایک صحافی سمیت تقریبا ستر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ کویت پولیس کے سربراہ عبد العزیز القطام نے مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے تشدد آمیز اقدامات پر اعتراض کرتے ہوئے استعفی دیدیا ہے ،

.....

/169